بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سری نگر،2 نومبر : وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ایک روز بعد بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔

بتادیں زوجیلا پاس پر برف باری ہونے سے اس شاہراہ کو منگل کے روز ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو بدھ کی صبح دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔

ادھر وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img