بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ایک شخص لاپتہ، دو بچ نکلنے میں کامیاب

سری نگر،2 نومبر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بونہ یاری گاؤں میں بدھ کی صبح جھیل ولر میں کشتی الٹ جانے سے ایک شخص لاپتہ جبکہ دو دیگر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں بونہ یاری گاؤں کے نزدیک جھیل ولر میں ایک کشتی الٹ جانے سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا جبکہ دو دیگر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تین افراد کشتی میں بید کے شہتیر لے جا رہے تھے۔
لاپتہ شخص کی شناخت جاوید احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن بونہ یاری کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لئے بؑڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
بتادیں کی جھیل ولر کا شمار ایشیا کے بڑے جھیلوں میں کیا جاتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img