سری نگر،27 اکتوبر : مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جمعرات کو وسطی ضلع بڈگام میں فوج کے زیر اہتمام ’شوریہ دیوس‘ میں شرکت کریں گے اور بعد میں وہ دو روزہ دورہ لداخ کے لئے لیہہ روانہ ہوں گے۔
موصوف وزیر دفاع نے یہ جانکاری جمعرات کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔
انہوں نے کہا: ’آج یعنی 27 اکتوبر کو میں فوج کے زیر اہتمام ’شوریہ دیوس‘ میں شرکت کے لئے سری نگر میں ہوں گا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا: ’بعد ازاں، میں لداخ کے دو روزہ دورے کے لئے لیہہ پہنچ جاؤں گا‘۔
بتادیں کہ راجناتھ سنگھ لیہہ میں حقیقی کنٹرول لائن پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور 75 پروجیکٹوں جن میں سے کئی جموں وکشمیر میں ہیں، کا افتتاح کریں گے۔
یو این آئی





