بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

بھارت سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس معطل

ویب ڈیسک

سرینگر : سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ کی سروس دو پہر12 بجے سے معطل ہے جس کے سبب صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واٹس ایپ سروسز کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ پونے گھنٹے سےسے بند ہے۔

پیغام رسانی کا مقبول پلیٹ فارم واٹس ایپ تکنیکی خرابی کی وجہ سے معطل ہے۔ بھارت میں بہت سے لوگ اس کو ’ایکسیس‘(رسائی حاصل ) نہیں کر پا رہے ہیں۔ لوگوں کو میسیج بھیجنے اور وص ول کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

لوگ ٹویٹر پر واٹس ایپ ڈاو¿ن ہونے کی بھی شکایت کر رہے ہیں۔ واٹس ایپ پر کسی کو میسج سینڈ کرنے پر ایرر آ رہا ہے۔ اس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر میمز بھی وائرل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ڈاو¿ن ڈیٹیکٹر نے بھی واٹس ایپ کے ڈائون ہونے کی اطلاع دی ہے۔

آئوٹیج ٹریکر ڈاو¿ن ڈیٹیکٹر کے مطابق میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی سروسز صارفین کے لیے معطل ہوگئیں۔آو¿ٹیج ٹریکر ڈائون ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی سروسز دوپہر کے اوقات میں معطل ہوئیں جب کہ بھارت سمیت کئی ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ ٹرینڈنگ لسٹ میں سب سے نمایاں تھا ۔

پاکستان میں بھی واٹس ایپ کی سروسز معطل ہونے کی اطلاعات ہیں ۔خبر رساں ادارے ’اے این آئی نے میتا کمپنی کے ترجمان کے حوالے دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ’ہم اس بات سے واقف ہیں کہ اس وقت لوگوں کو پیغام رسائی میں مشکلات ہیں اور ہم اس پر کام کررہے ہیں بہت جلد واٹس ایپ کی سروس کو ہر ایک کے لئے بحال کر دیا جائے گا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img