بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

راز داری کو یقینی بنانے کے لئے صرف عوامی علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جا رہی ہے: سری نگر پولیس

سری نگر،27 ستمبر : سری نگر پولیس کا کہنا ہے کہ راز داری کو یقینی بنانے کے لئے شہر میں صرف عوامی علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔   

بتادیں کہ پولیس ہائی ریزولیشن کمیرے والے ڈرونز کا استعمال کرکے سری نگر کے مشتبہ مقامات کی فضائی نگرانی رکھ رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سماج دشمن عناصر، مجرموں، ملی ٹنٹوں اور ملی ٹنٹ اعانت کاروں کی تلاش کرنا ہے۔
سری نگر پولیس نےا پنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’ہماری فضائی نگرانی ٹیمیں ہائی ریزولیشن کیمروں کے استعمال سے چوکس نظر رکھتے ہوئے مجرموں اور مفروروں وغیرہ کی تلاش میں ہے‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ صرف عوامی علاقوں کی نگرانی رکھی جا رہی ہے تاکہ راز داری کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس نےا پنے ٹویٹر ہینڈل پر شہر خاص کے کسی عوامی علاقے کی ایک کلپ بھی اپ لوڈ کی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img