ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

جموں وکشمیر اِی ڈی آئی میں مشن یوتھ کی ”تیجسوینی سکیم “ کے تحت 10روزہ اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز

پانپور:مشن یوتھ کی تیجسوینی لائیولی ہڈ سکیم کے تحت 10 روزہ اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام( اِی ڈی پی) کا آج یہاں جموںوکشمیر اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ ( جے کے اِی ڈی آئی ) کیمپس میں آغاز ہوا۔
یہ سکیم مشن یوتھ کی ایک خاص کوشش ہے جو نوجوان خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے اُنہیں خود اَنحصار بننے کے قابل بناتی ہے۔
اِنسٹی چیوٹ کی طرف سے ضلع پلوامہ کی خواتین کاروباریوں کے لئے اِی ڈی پی کا اِنعقاد کیا جارہا ہے جس میں 45 خواتین اُمید واروں نے رجسٹریشن کی ہے ۔دس روزہ اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے دوران اُمید واروں کو بنیادی کاروباری تصورات جیسے کاروباری منصوبہ بندی ، مارکیٹنگ منصوبے ، اکاﺅنٹس کا اِنتظام اور بہت سے دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے جانکاری دی جائے گی۔
اِس سکیم کا مقصد نوجوان خواتین کو ان کی ہنروں ، تربیت ، اہلیت اور مقامی حالات کے مطابق فائدہ مند خود روزگار کے منصوبے شروع کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔ اِس سے خواتین کو پیداوار ی ، خدمات ، تجارتی شعبوں میں سرگرمیوں کے لئے آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوںکے قیام کی خاطر بااِختیار اور حوصلہ اَفزائی ملے گی۔
تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد اِن رجسٹرڈ خواتین اُمید واروں کو اَنٹرپرائز کے قیام یا موجودہ یونٹ کی توسیع اور جدید کاری کے لئے مدد ملے گی ۔ پروجیکٹ رِپورٹ میں مختلف مصنوعات ، سازو سامان اور آلات کی خریداری کے لئے کام کرنے والے سرمائے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مقررہ اثاثوں ( پلانٹ او رمشینری ، آلات ، فرنیچر اور فکسچر) کے حصول کے لئے بھی اِنتظامات ہوں گے۔تربیت یافتہ خواتین اُمید واروں کو بھی 5لاکھ روپے کی مالی اِمداد حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کی جائے گی۔ اِس اقدام سے ان کی سماجی اِقتصادی صورتحال میں اِضافہ ہوگا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img