بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

راجوری میں غیر مقامی مزدور کو درخت سے لٹکے ہوئے پایا گیا

جموں،20 ستمبر : جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں منگل کو ایک غیر مقامی مزدور کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندربی بنی کے جگی علاقے میں رہائش پذیر ایک غیر مقامی مزدور کو ایک درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں مقیم دوسرے مزدورں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایک پولیس پارٹی جائے واردات پر پہنچی اور مذکورہ مزدور کو سب ضلع ہسپتال سندربنی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت رامشری ولد سونا لال ساکن مدھیہ پردیش کے بطور کی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img