بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

سری نگر،19 ستمبر : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے شیخ مقام آلوسہ علاقے میں اتوار کی شب جاوید احمد گوجر ولد مرحوم خلیل احمد گوجر کے یک منزلہ مکان سے آگ نمو دار ہوئی جس کے شعلوں نے مکان کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں متاثرہ کے ہمسایہ محمد شفیع ولد مرحوم تاج محمد کا ایک گاؤں خانہ اور ٹین شیڈ میں خاکستر ہوگیا۔
آگ لگنے کی وجوہات فی الوقت معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
دریں اثنا فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمے کی بروقت کارروائیوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img