سری نگر،15 ستمبر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری سڑک حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
بتادیں کہ راجوری میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں کم سے کم پانچ افراد از جان جبکہ 25 دیگر زخمی ہوگئے۔
حادثے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’راجوری میں دلدوز سڑک حادثے میں انسانی جانیں ضائع ہونے پر گہرا صدمہ ہوا‘۔




