سری نگر، 06 ستمبر: جنوبی ضلع شوپیاں کے باس کوچھن گاوں میں پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیر کی شام کو ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج بشمول آرمی، سپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی)اور سی آر پی ایف نے جنوبی ضلع شوپیاں کے باس کوچھن علاقے کا محاصرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی فوج تلاشی کارروائیوں کے دوران اس مقام کے قریب پہنچے جہاں ملی ٹینٹ پناہ گزیں تھے تو ملی ٹینٹوں نے فوجی پارٹی پر فائرنگ شروع کی اور فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں معرکہ آرائی شروع ہوئی۔
انہوں نے نے بتایا کہ گر چہ گاوں کو پوری طرح سے سیل کرکے چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی گئی لیکن اس کے باوجود منگل کی صبح ملی ٹینٹوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
یو این آئی





