بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

فوج نے لداخ میں اسرائیلی شہری کو بچالیا

سری نگر،/ فوج نے بدھ کے روز لداخ کی مرکھاہ وادی میں ایک اسرائیلی شہری کو نکال کر بچا لیا۔سری نگر میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی 114 ہیلی کاپٹر یونٹ کو ایک کال موصول ہوئی کہ جس میں بتایا کہ مرکھاہ وادی میں نیمالنگ کیمپ کے نزدیک عطر کہانہ نامی ایک اسرائیلی شہری بیمار ہوا ہے اور اس کو قے آتی ہے اور آکسیجن کی کمی بھی محسوس ہو رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی مختصر ترین راستے کو اختیار کرتے ہوئے کاسیوک ہوائی جہاز اڑان بھرنے کے20 منٹ کے اندر جائے موقع پر پہنچ گئے اور 16 ہزار 8 سو فٹ کی بلندی پر گونگمارو لا پاس پر متاثرہ کو دیکھا۔

بیان کے مطابق ناساز موسمی حالات کے بیچ متاثرہ کو اس پاس سے اٹھایا گیا اور اس کو ایک گھنٹے کے اندر ائیر فورس اسٹیشن لیہہ پہنچایا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img