پیر, ستمبر ۲۲, ۲۰۲۵
19.2 C
Srinagar

رام بن میں مکان گر جانے سے باپ بیٹا از جان، ایک شخص زخمی

جموں،23 اگست : جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں پیر رات ایک مکان گرجانے کی وجہ سے باپ بیٹا از جان جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں پیر کی رات ایک مکان مرمت کے دوران گر آیا جس کے نتیجے میں مکان مالک اور اس کے بیٹے کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متوفین کی شناخت بلدیو راج ولد کساب مگ اور اس کے بیٹے کی شناخت بنٹی کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور لاشوں کو ملبے سے نکا لا گیا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے کی شناخت رویندر کمار کے بطور ہوئی ہے جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img