اتوار, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

کٹھوعہ سڑک حادثے میں ایک مسافر از جان تین زخمی

جموں،22 اگست : جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بنی علاقے میں کنتھال دھر روڈ پر ایک کار سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img