سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج صبح سری نگر میں 76ویں یوم آزادی کے موقعہ پر منعقدہ تقریب میں ترنگا لہرایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور شاندار مارچ پاسٹ سے سلامی لی۔
یوم آزادی کی پریڈ میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، جے کے اے پی آئی آر پی، جے کے پی خواتین دستے، ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں و کشمیر پولیس، سول ڈیفنس، فارسٹ پروٹیکشن فورس، نیشنل کیڈٹ کور، سکولی طلباءاور جے کے پی، بی ایس ایف، اور جے کے پی پائپ بینڈ کے مختلف دستے شامل تھے۔ طلباءاور ثقافتی فنکاروں نے حب الوطنی کے جذبے کو اُجاگر کرتے ہوئے رنگا رنگ ثقافتی آئٹیم پیش کیں۔ 76ویں یوم آزادی کی تقریبات نے ہمارے بہادروں اورشہدا¿ کی قربانیوں کو یاد کیا اور ہندوستانی تحریک آزادی کے جذبے کو پھر سے زندہ کیا۔
قومی یکجہتی کے موضوعات کے ساتھ ثقافتی میلے نے سماجی ہم آہنگی کی بنیادی اقدار کے لئے ہماری مشترکہ وابستگی کا مظاہرہ کیا اور فن کاروں نے جامع ورثے کی نمائندگی کی اورنئے اور سر اُٹھانے والے جموںوکشمیر کی جھلکیاں دِکھائیں۔اِس موقعہ پر بانڈ= پا>تھ=راور بھنگڑا رقص کی پُر جوش پرفارمنس بھی پیش کی گئی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ثقافتی پروگرام میں بہترین کارکردگی دِکھانے والے طلباءگروپوں کو نقد انعامات سے نوازا۔
یوٹی سطح کے یوم آزادی کے موقعہ پر گائیکی قومی ترانہ مقابلے کے فاتحین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اِس موقعہ پر کرکٹ سٹیڈیم سری نگر میں موجود لوگوں میں جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس پنکج متھل ، سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما، ہائی کورٹ کے ججز ، پی آر آئی کے نمائندے ، میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، لیفٹیننٹ جرنل جی او سی 15کور امردیپ سنگھ ، سابق قانون سازوں ، سینئر سول ، پولیس اور آرمی اَفسران ، سیاسی و سماجی کارکنان ، ممتاز شہری اور میڈیا اَفراد شامل تھے۔





