جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے پہلگام میں 37 سالہ بینک ملازم مکان سے گر کر از جان

سری نگر،13 اگست: جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں گذشتہ شام ایک37 سالہ بینک ملازم اپنے زیر تعمیر مکان سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام کے ویرسارن علاقے میں جمعے کی شام ایک 37 سالہ بینک ملازم اپنے زیر تعمیر مکان سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے پبلک ہیلتھ سینٹر اوورہ پہنچایا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد ملک ولد محمد اکبر ملک ساکن ویر سارن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس کو مردہ قرار دیا گیا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img