چاقو سے حملے کےبعد سلمان رشدی وینٹی لیٹر میں، آنکھ ضائع ہونے کا امکان

چاقو سے حملے کےبعد سلمان رشدی وینٹی لیٹر میں، آنکھ ضائع ہونے کا امکان

نیویارک، 13 اگست: معروف مصنف سلمان رشدی امریکہ کے نیویارک میں چاقو سے حملے کے بعد وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مسٹرسلمان رشدی کے ایجنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ حملےمیں مسٹر رشدی کے ہاتھ کی رگ کٹ گئی ہے۔ جمعہ کے روز یہاں ایک تقریب میں ان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

حملے کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ٹویٹ کیا، "ہم سب ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اچھے شہریوں اور ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فوری طور پر مدد کی۔”

قابل ذکر ہے کہ مسٹر رشدی پر یہاں ایک لیکچر کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ دنیا کے اعلی ترین ادبی انعام یافتہ مصنف پر مغربی نیویارک کے چوتاؤکا انسٹی ٹیوٹ میں لیکچر دینے سے پہلے اسٹیج پر کم از کم دو بار وار کیا گیا۔

نیو یارک پولیس نے کہاکہ "آج چوٹاوکوا میں جو کچھ ہوا وہ ہماری تقریباً 150 سالہ تاریخ میں کسی بھی واقعہ کے برعکس ہے۔ ہم نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے”۔

پولیس نے کہا، "فی الحال ہمارا کام مسٹر سلمان رشدی کے خاندان کے لیے وسیلہ بنے رہنا ہے۔ ہم اس حملے کی وجہ جاننے کے لیے ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔”

دریں اثناء، بین الاقوامی میڈیا کو بھیجے گئے ایک ای میل میں، مسٹر رشدی کے بک ایجنٹ اینڈریو وائلی نے کہا، "خبر اچھی نہیں ہے۔ مسٹر سلمان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان ہے۔ ان کے بازو کی نسیں کٹ گئی تھیں”۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.