منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

نواکدل میں غرقہ آب ہوئے کمسن لڑکے کی لاش باز یاب

سری نگر،12اگست:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوا کدل علاقے میں دو روز قبل غرقہ آب ہوئے کمسن لڑکے کی لاش صفا کدل کے نزدیک باز یا ب کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل نوا کدل سری نگر میں نہانے کے دوران چودہ سالہ لڑکا غرقہ آب ہوا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم نے اُس کی تلاش شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم کی سخت محنت کے نتیجے میں جمعے کے روز غرقہ آب ہوئے لڑکے کی لاش صفا کدل کے نزدیک برآمد کی گئی۔
اُن کے مطابق قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے سپرد کی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img