قوم کی تعمیر کی سب سے بڑی ذمہ داری نوجوانوں پر ہوتی ہے:منوج سنہا

قوم کی تعمیر کی سب سے بڑی ذمہ داری نوجوانوں پر ہوتی ہے:منوج سنہا
سری نگر،12 اگست :جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے وقف کریں۔
موصوف لیفٹیننٹ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز عالمی یوتھ ڈے کے موقعے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں عالمی یوتھ ڈے کے موقعے پر اپنے نوجوان دوستوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے جذبے کے تحت کے اپنے آپ کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے وقف کریں‘۔
بتادیں کہ 12 اگست کو دنیا بھر میں بین الاقوامی یوتھ ڈے منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کے گرد و پیش ثقافتی و قانونی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔
یو این آئی ۔ایم افضل۔ شا پ۔ 1341

Leave a Reply

Your email address will not be published.