جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
26.1 C
Srinagar

عمر عبداللہ کا راجوری فدائین حملے میں فوجی جوانوں کے جان بحق ہونے پر اظہار افسوس

سری نگر،11 اگست: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر ہوئے فدائین حملے میں تین فوجی جوانوں کے جان بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے اس حملے میں زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’راجوری میں ڈیوٹی کے دوران ملی ٹنٹ حملے میں تین فوجی جوانوں کی ہلاکت کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے میں پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور اس حملے میں زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں‘۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح ملی ٹنٹوں نے فدائین حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان اور دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img