سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے نزدیک سکوٹی اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار میاں بیوی شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 50 سالہ ہری کشور اور 45 سالہ مادھوری ساکنان حمیدپور بہار کے بطور ہوئی جبکہ زخمی خاتون کی پہچان 25 سالہ ببیتا کے بطور کی گئی۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیو رکو حراست میں لے کر اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
دریں اثنا برنوٹی کٹھوعہ میں ایک اور حادثے میں ایک نامعلوم گاڑی نے سائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
یو این آئی





