کشمیر میں خشک موسم کی پیش گوئی،کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات

کشمیر میں خشک موسم کی پیش گوئی،کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات

سری نگر،10اگست: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم خشک و گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں لیکن اس کا بہت کم احتمال ہے۔گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت19.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

دریں اثنا جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 2 4.5ڈگری سینٹی گرید، کٹرا میں 21.8، بٹوٹ میں 18، بانہال میں 17.4، اور بدرواہ میں 17ڈگری درج کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.