منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

اَکھل بھارت رچنا تمک سماج کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر:اَکھل بھارت رچنا تمک سماج کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
وفد جس میں اس کے نیشنل پریذیڈنٹ بی بھوتی کمار مشر ا، جنرل سیکرٹری راجندر ڈیش پانڈے ،ایڈوائزر رمیش جین ،کرنل وِی ایس ورما، بشواناتھ جہا، ثنا ءاللہ تمری صدر اے بی آر ایس جموںوکشمیر شامل تھے ۔اِس کے علاوہ دیگرلوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں معاشرے میں اَمن ، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے لئے کام کرنے کی خاطر وقف آرگنائزیشن کے کردار ، مقاصد اور کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو مہاتما گاندھی اور آچاریہ ونوبابھاوے کی تعلیمات کو پھیلانے کے لئے آرگنائزیشن کے مختلف اقدامات اور نوجوانوں پر مبنی دیگر پروگراموں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آرگنائزیشن کے اَرکان پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img