مودی نے اچنتا شولی کی حصولیابی پر خوشی کا اظہار کیا

مودی نے اچنتا شولی کی حصولیابی پر خوشی کا اظہار کیا

نئی دہلی، یکم اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کوبرمنگھم میں ویٹ لفٹر اچنتا شولی کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 73 کلوگرام کے فائنل میں طلائی تمغہ جیتنے پر خوشی کا اظہارکیا نیز ویٹ لفٹر کو مبارک باد دی اور کہا کہ ایتھلیٹوں نے خصوصی کامیابی کے لیے سخت محنت کی ہے۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "خوشی ہے کہ باصلاحیت اچنتا شولی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ وہ اپنی پرسکون طبیعت اور استقامت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس خاص حصولیابی کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں میری نیک خواہشات۔”

وزیر اعظم نے ٹویٹر پر کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے ہندوستانی دستے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا، "کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہمارے دستے کے روانہ ہونے سے پہلے، میں نے اچنتا شولی کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ہم نے ان کی ماں اور بھائی سے ملاقات کی، ہم نے حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ میں یہ بھی امیدکرتاہوں کہ اب انہیں ایک فلم دیکھنے کا وقت مل گیاہے، اب اچنتا نے تمغہ جیت لیا ہے۔

اچنتا شولی نے مینز ویٹ لفٹر کے 73 کلوگرام وزن کے زمرے میں یہ تمغہ جیتا ہے۔ اچنتا نے اسنیچ میں ریکارڈ 143 کلوگرام وزن اٹھایا، وہیں کلین اینڈ جرک میں وہ 170 کلوگرام وزن اٹھانے میں کامیاب رہے۔ مجموعی طور پر، انہوں نے گیمزریکارڈ بناتے ہوئے کل 313 کلو وزن اٹھایا اور سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ہندوستانی فوج نے بھی ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پرایتھلیٹ کو مبارکباد دی۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں اب تک تین طلائی تمغوں میں سے تمغہ جیتنے والے دوہندوستانی فوج کے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.