پیر, اگست ۱۸, ۲۰۲۵
17 C
Srinagar

پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ نے صوبہ جموں میں آبپاشی نہروں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا

جموں: پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ اشوک کمار پرمار نے آج جموں صوبہ میں آبپاشی نہروں کی صفائی اور نہروں کے کناروں سے تجاوزات ہٹانے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔
میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، میونسپل کمشنر جے ایم سی ، ڈائریکٹر فائنانس جل شکتی محکمہ ، چیف اِنجینئر جل شکتی ( آئی اینڈ ایف ، آر ٹی آئی سی )محکمہ جموں ، اے ڈی سی جموں ، ایڈیشنل سیکرٹری جل شکتی محکمہ ، سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر ان ، ہائیڈرولک سرکل ، آر ٹی آئی سی محکمہ جموں اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کوجانکاری دی گئی کہ اہم نہروںکے مختلف مقامات کی صفائی کی گئی ہے او رمرمت کا کام تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ محکمہ نے تجاوزات کے ڈھانچے کو ہٹانے او رشہر میں نہروں کی صفائی ، نہر کے بنڈوں کے ساتھ رہائش گاہوں اور تجارتی اِداروں سے ہونے والے فضلے کے لئے مداخلت کی کوشش کی ہے ۔
پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مون سون کے دوران بارش کے پانی کو یقینی بنانے کے لئے نالوں ، نہروں اور ندیوں پر سے تمام تجاوزات کو ہٹادیں ۔ محکمہ جل شکتی نے جموں میونسپل کارپوریشن اور ضلع اِنتظامیہ سے مداخلت کی خواہش کی ہے کہ وہ ان ڈھانچوں کی نشاندہی کرنے اور ڈھانچوں کی فہرست پیش کرنے کے لئے فوری کارروائی کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کے قریب میونسپل حدود میں صفائی مہم کا آغاز کرتے ہیں ۔
صوبائی کمشنر جموں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ ایک ماہ کی بیداری مہم شروع کریں تاکہ لوگوں کو نہروں، آبی ذخائر کو آلودہ نہ کرنے او رنہروں کے کنارے پرکوڑا کرکٹ نہ پھینکنے کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لئے کوڑے ڈان کا استعمال کریں تاکہ شہر کی صفائی کو برقرار رکھا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img