اتوار, اگست ۱۷, ۲۰۲۵
20.8 C
Srinagar

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب ساڑھے گیارہ سو یاتری روانہ

 جموں،27 جولائی /  جموں میں قائم بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح قریب ساڑھے گیارہ سو یاتری وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شری امرناتھ جی پوتر گھپا کی یاترا کے لئے بالتل اور پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔
یاتریوں کے اس قافلے کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک زائد ایک لاکھ38 ہزار یاتری پوتر گھپا کے درشن کے لئے روانہ ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح ایک ہزار ایک سو47 یاتری سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 476 یاتری 18 گاڑیوں میں بالتل کی طرف جبکہ 671 یاتری29 گاڑیوں میں پہلگام کی طرف روانہ ہوگئے۔
بتادیں کہ ناساز موسمی حالات کے پیش نظر پوتر گھپا کی طرف جانے والے یاتریوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 1 لاکھ38 ہزار9 سو21
پوتر گھپا کے درشن کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب ہونے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
اس یاترا کے دوران اب تک 51 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں آٹھ جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے میں جان بحق ہونے والے 15 یاتری بھی شامل ہیں۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img