پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
22.4 C
Srinagar

تجارتی مرکز لالچوک میں صوفیانہ موسیقی کا قدردان

28سالہ قدیم ’راجا کیسٹ۔۔۔اسٹریٹ میوزک شاپ ‘ میں ہیںنایاب خزانہ

صدف شبیر/ فہیم متو

سرینگر: ’ورچوئل میوزک اسٹورز اور ایپس ‘کے دور میں کشمیر کے بہت سے لوگ اب بھی اپنے’ ٹیپ ریکارڈرز ‘میں کیسٹ بجانا پسند کرتے ہیں۔ ان کا جذبہ موسیقی کے بدلتے وقت میں ایک زبردست مستقل مزاجی کو عیاں کرتا ہے۔جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے تجارتی مرکز لالچوک کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ بازار کی ایک تنگ گلی میں صوفیانہ اور غزل موسیقی کے کئی رنگ آپ کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔

ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کے مصروف ترین بازار کے بڑے بڑے دکانوں کے درمیان ایک تنگ گلی میں ’راجا کیسٹ ۔۔۔۔اسٹریٹ میوزک شاپ ‘ دیکھنے میں ایک چھوٹی سی اسٹریٹ تاریک دکان ہے ،لیکن اس انوکھی دکان کے قریب سے گزر نے پر’ پرانے کشمیری صوفیانہ موسیقی اور غزلوں کے میوزک ریکارڈز‘ کا جو خزانہ مشتاق احمد نے جمع کیا ہے وہ نایاب ہے۔

اس انمول اور انوکھی دکان کی ایک خاصیت ہے کہ سری نگر کی ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں ہلچل کے درمیان اکثر صوفیانہ موسیقی ایک تنگ گلی سے جہانگیر چوک کی طرف آتی ہوئی سنائی دیتی ہے۔ تھوڑا سا جھانکنے پرایک ٹیپ ریکارڈر سے جڑے بڑے اسپیکرکی طرف لے جائے گا۔ اس دکان کے قریب میں بہت سے بزرگ مسکرا رہے ہیں، کشمیری لوک گیتوں ،صوفیانہ کلام کے ریکارڈ اور بول کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو’راجہ کیسٹس‘کے مالک مشتاق احمد کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔

راجا کیسٹ شاپ کے مالکان کے مطابق وہ گزشتہ28برسوں سے یہ دکان چلا رہے ہیں اور یہ ان کا واحد ذریعہ معاش ہے ۔غلام احمد صوفی ،رشید حافظ اور دیگرقدیم کشمیری فنکاروں سے لیکر عصر ِ حاضر کے گلوکار منظور احمد تک کےگائے نغموں کے ریکارڈ اس دکان میں موجود ہیں۔راجا کیسٹ شاپ میں نہ صرف پرانے کشمیری نغموں کے ریکارڈ ہیں بلکہ ہندی اور پاکستانی غزلوں کے ریکارڈ بھی ہیں ۔

راجا کیسٹ کی اس انوکھی شاپ میں نوجوان نسل کے لئے بھی ریکارڈ س دستیاب ہیں ۔نوجوان نسل کو متوجہ کرنے کے لئے مشتاق احمد’ آڈیو ۔ویڈیو سی ڈی از، پین ڈرائیور ز اور میمری کارڈس فروخت کرتے ہیں ۔مشتاق احمد کہتے ہیں ’اب کاروبار اتنا نہیں ہے ،جتنا پہلے ہوتا تھا ،لیکن اب بھی لوگ کیسٹ لینا پسند کرتے ہیں ‘۔ان کا کہناتھا ’ کیسٹس ،میمری کارڈ س ،پین ڈرائیوز یا سی ڈی از سے بہتر ہیں’ ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img