سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز شادی پورہ سمبل میں ایک تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے 17سالہ نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت توصیف احمد گورو ولد عبدالخالق گورو ساکن ننی نارہ سمبل کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔