ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

جسٹس محمد یعقوب میر (ر)نے جوینائل جسٹس کے تحت چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی کا عہدہ سنبھالا

جموں:میگھالیہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس(ریٹائرڈ) محمد یعقوب میر نے آج یہاں جوینائل جسٹس رولز جموںوکشمیر کے تحت چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی کا چارج سنبھا لا۔
محترمہ ہرویندر کور مشن ڈائریکٹر وتسالیہ، راجیو کمار کھجوریامشہور چائلڈ پروٹیکشن ماہر اور صدر نیشنل ڈیولپمنٹ فاﺅنڈیشن جے اینڈ کے جموں، ڈاکٹر سندھو کپور ڈین سکول آف سوشل سائنسز ، کلسٹر یونیورسٹی جموں اور ڈاکٹر نینسی مینگی ہیڈ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ ،سینٹر ل یونیورسٹی جموں نے بھی بالترتیب ممبر سیکرٹری اور کمیٹی ممبران کا عہدہ سنبھالا ۔
سلیکشن کمیٹی جووینائل جسٹس سسٹم کے تحت چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں اور جووینائل جسٹس بورڈ وں کو بھرتی کرنے کے لئے ایک اعلیٰ کمیٹی ہے جس نے کیئر اور پروٹیکشن کے محتاج بچوں اور قانون سے متصادم بچوں سے متعلق مقدمات کے حوالے سے عدالتوں کی جگہ لے لی ہے۔
ہرویندر کور ممبر سیکرٹری اور مشن ڈائریکٹر وتسالیہ نے چیئرپرسن او رممبران کو جوینائل جسٹس فیملی میں خوش آمدید کہا۔
عہدہ سنبھالنے کے بعدجسٹس ( ریٹائرڈ) محمد یعقوب میر نے نوعمر اِنصاف کو ایک عظیم مقصد قرار دیا اور بچوں کے مفاد کے لئے لگن سے کام کرنے کا عہد کیا۔چیئر پرسن اور ممبرا ن نے متفقہ طور پر شراکت داروں کی استعداد کار میں اِضافے اور نوجوانوں کے اِنصاف کے نظام کے تحت کام کرنے والے مختلف ڈھانچوں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرتے ہوئے مشن وتسالیہ کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس (ریٹائرڈ ) محمد یعقوب میر نے سی ڈبلیو سیز اور جے جے بیز کو نوجوانوں کے اِنصاف کے نظام کی ریڈھ کی ہڈی قرار دیا اور جموں وکشمیر میں بچوں تک اِنصاف تک رَسائی کو یقینی بنایا ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ جووینائل جسٹس سسٹم ایک فلاحی قانون سازی ہے، یہ کیئر اور پروٹیکشن کےاضرورتمند بچوں کی مدد کرتا ہے اور قانون سے متصادم بچوں کے ساتھ طریقہ کار کی مدد اور خصوصی سلوک کی سہولیت بھی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ سلیکشن کمیٹی نہ صرف بھرتیاں کرے گی بلکہ رضاکارانہ طور پر بچوں کے حقوق بالخصوص بچوں کے تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کرے گی تاکہ حکومت کے کسی بھی بچے کوپیچھے چھوڑنے اور بچوں کو مشکل حالات میں بچوں کی مدد کرنے کے وژن کو پورا کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے اسے حاصل کرنے کے لئے سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جوینائل جسٹس کمیٹی کا تعاون بھی طلب کیا۔
اس موقعہ پر ممبر سیکرٹری نے چیئرپرسن اور ممبران کو بتایا کہ سی ڈبلیو سیز اور جے جے بیز کے ممبران کی اَصل مدت ختم ہوچکی ہے ۔
لہٰذا ، سی ڈبلیو سیز او رجے جے بیز کے اَراکین کی بھرتی شروع کی جائے ۔ اِس سلسلے میں تفصیلی تجویز سے ضلع وار خالی اَسامیوں کو تیار اور عمل کو تیزکیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img