پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

بڈگام میں دو منشیات فروشوں پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

سری نگر،21 جولائی : پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی اور اس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا: ’دونوں ملزمان این ڈی پی ایس کیسوں میں ملوث تھے اور ضلع بڈگام کے نوجوانوں کو نشہ آور مواد فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے‘۔
انہوں نے منشیات فروشوں کی شناخت شبیر احمد صوفی عرف جے کے ولد عبدالخالق صوفی ساکن مازہامہ ماگام اور آصف نذیر راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکن ار چندرہامہ بڈگام کے بطور کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان ضلع جیل ریاسی میں بند ہیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ بڈگام کے لوگوں نے پولیس کی منشیات کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کی سراہنا کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img