سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند

سری نگر،21 جولائی : وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل کے بند رہی۔

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس قومی شاہراہ کو بدھ کے روز درماندہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے کچھ وقت کے لئے کھول دیا گیا تھا لیکن بعد میں موسلا دھار بارشوں کے باعث رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے اس کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قریب ایک ہزار گاڑیاں جن میں امر ناتھ یاتریوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں، شاہراہ کے مختلف مقامات پر درماندہ ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہ رام بن میں کیفٹریا موڑ پر گذشتہ شام سے بند ہے۔
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ رام بن نے لوگوں سے اس شاہراہ پر فی الوقت سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
باتدیں کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ اہلیان وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے بند ہونے سے جہاں وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت اپیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں فروشی بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.