بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

پی سی سی ایف ڈاکٹر موہت گیرا نے صوبہ کشمیر کی لکڑی پر مبنی صنعتوں پر نویںسٹیٹ لیول کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر:پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ( پی سی سی ایف) ڈاکٹر موہت گیرا نے آج یہاں فارسٹ کمپلیکس شیخ باغ میں صوبہ کشمیرکے لئے لکڑی پر مبنی صنعتوں سے متعلق سٹیٹ لیول کمیٹی کے نویں میٹنگ کی صدارت کی۔
دورانِ میٹنگ 26 مقدمات کمیٹی کے سامنے زیر غور لائے گئے جن کی جانچ پڑتال کی گئی اور 24معاملات کی منظوری دی گئی ۔ منظور شدہ 24معاملات میں سے 22معاملات آری مِل اِنڈسٹریز ،ایک وینیر اور پلائی ووڈ اِنڈسٹری کے قیام سے اور ایک مقام اور سائٹ کی تبدیلی سے متعلق ہے ۔ ایک رائڈر سے لائسنسنگ اَتھارٹی مطلوبہ رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ہی لائسنس جاری کرے گی۔
کُل 23 معاملات میں سے بڈگام ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ اور سری نگر اَضلاع میں سر ی نگر سرکل کے لئے منظو رکئے گئے تھے اور باقی ایک معاملہ اننت ناگ ضلع کے جنوبی سرکل کے لئے منظور کیا گیا تھا۔
لکڑی پر مبنی صنعتوں کے قیام کے لئے لائسنس کے اجرا¿ کی منظور ی ، صنعتوں کے فروغ اور جموںوکشمیر یوٹی میں بالعموم اور کشمیر خطہ میں بالخصوص مقامی روزگار پیدا کرنے میں حکومت کی پہل کو سہولیت فراہم کرے گا۔
دورانِ میٹنگ پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ نے جے اینڈ کے ووڈ بیسڈ اِنڈسٹریز ( اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشن ) رولز 2022کی شکل میں حکومت کی پہل کے بارے میں یونٹ ہولڈروں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے ثانوی اِکائیوں کو لائسنس کے نظام سے آزاد کیا ہے۔
اِن یونٹوں کو فرنیچر یونٹ کے طور پر دو بارہ درجہ بندی کیا گیا ہے اور ان کے لئے صرف ایک بار رجسٹریشن کی ضرورت ہے اور اَب کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہے ۔مزید یہ کہ لکڑی پر مبنی صنعت کے لائسنس کی تجدید کی مدت اب دو سے بڑھا کر پانچ برس کی گئی ہے۔
میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ جنگلات اور محکمہ صنعت و حرفت کے ساتھ یونٹ ہولڈروں اور دیگر شراکت داروں کے درمیان متواتر میٹنگیں اور بات چیت ہونی چاہیے تاکہ جموں وکشمیر میں لکڑی پر مبنی صنعت کو فروغ دینے کے لئے مزید اِقدامات کئے جائیں۔ میٹنگ میں ممبر سیکرٹری ایس ایل سی ، ایڈیشنل سیکرٹری ، پرنسپل چیف کنزرویٹرفارسٹ کشمیر ٹی ربی کمار ، ایڈیشنل پرنسپل کنزرویٹر فارسٹ سینٹرل ایس کے سِنہا،ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ جموں بی ایم شرما، چیف کنزرویٹر فارسٹ ایس اینڈ ڈی سیموئیل چانگ کیجا ، ڈائریکٹر صنعت وحرفت کشمیر اےم اے شاہ ، کنزرویٹر فارسٹ ، ورکنگ پین سرکل ، ٹیر یٹوریل کنزرویٹر اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img