جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
29.1 C
Srinagar

اُدھم پور میں قائم (آئی ٹی بی پی) کیمپ میں برادر کشی کا واقع ایک اہلکار ہلاک، تین دیگر زخمی

جموں،16 جولائی: جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور میں ہفتے کی سہ پہر کو آئی ٹی بی پی کیمپ میں اُس وقت افراتفری کا ماحول پھیل گیا جب یہاں ایک فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ (آئی ٹی بی پی) اہلکاروں کے درمیان کسی بات بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے تین اہلکاروں پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد کانسٹیبل بھوپندر سنگھ نے سروس رائفل سے گولیاں چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔
پولیس ذرائع نے زخمیوں کی شناخت ڈالی رام، اخلاق ملک اور گوری رجنی کانتھ ملک کے بطور کی ہے۔
واضح رہے کہ سرنکوٹ پونچھ میں جمعے کی صبح کو برادر کشی کے ایک واقعے میں دو فوجی جوان از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img