جمعہ, جنوری ۱۷, ۲۰۲۵
-2.5 C
Srinagar

فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا یا

جموں، 13 جولائی : ہندوستانی فوج کے جوانوں نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کی ایک کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔ یہ جانکاری متعلقہ حکام نے دی ہے ۔

جموں میں فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بدھ کی علی الصبح بتایا کہ13-12جولائی کی درمیانی رات کے دوران پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوشش کو سرحد پر الرٹ ہمارے فوجیوں نے ناکام بنادیا۔ مسٹر دیویندر آنند نے کہا کہ اس پر لمحہ بہ لمحہ جانکاری لی جا رہی ہے۔

پونچھ ضلع میں جاری شری امرناتھ یاترا اور رواں ماہ شروع ہونے والی آئندہ بودھ امرناتھ یاترا کے پیش نظر فوج اور سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img
گزشتہ مضمون
اگلا مضمون