جمعرات, اپریل ۱۷, ۲۰۲۵
24.3 C
Srinagar

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ” سب کیلئے ادویات کی دستیابی اوراستطاعت “ کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے آج کہا کہ موجودہ اِنتظامیہ کی بہترین ہیلتھ فراہم کرنا اوّلین ترجیح ہے اور حکومت جموں وکشمیر کے لوگو ں کو ان کی دہلیز پر معیاری ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کے لئے سخت کوششیں کر رہی ہے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِن باتوں کا اِظہار نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی ( این پی پی اے ) ڈیپارٹمنٹ آف فارما سیوٹیکلز ، مرکزی وزارت کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر مرکزی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کے آڈیٹوریم میں جموںو کشمیر ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن اور پرائس مانیٹرنگ اینڈ ریسورس یونٹ ( پی ایم آر یو ) جموںوکشمیر کے اشتراک سے منعقد ” سب کے لئے ادویات کی دستیابی اور سستی “ کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کرنے کے دورا ن کیا۔
اِس موقعہ پر پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سامیہ رشید ، کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈ منسٹریشن ( ایف ڈی اے ) شکیل الرحمان راتھر، ڈرگس کنٹرولر جے اینڈ کے لوتیکا کھجوریا، جی ایم سی کے مختلف طبی شعبہ جات کے سربراہان ،ڈاکٹران، میڈیکل سٹوڈنٹس ، فارما انٹر پرینیور وں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشا ایک اہم ایونٹ ہے کیوں کہ ہماری زندگی کے بنیادی شعبوں میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ حکومت صحت شعبے کو اوّلین ترجیح دے رہی ہے اور جموںوکشمیر یوٹی میں اِس اہم شعبے کو ترقی دینے کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔
مشیرموصوف نے اِس ورکشاپ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ادویات کی دستیابی ، زائد قیمتوں اور بلیک مارکیٹنگ کے مسائل کو حل کرنے اور مختلف مینو فیکچرروں کی ادویات کے درمیان وسیع تغیرات کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک معیار قائم کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ادویات کی زائد قیمتوں اور بلیک مارکیٹنگ پر قابو پانے کے لئے تمام شراکت داروں کا فعال کردار ضروری ہے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر میں قائم پی ایم آر یو کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ جموںوکشمیر میں ادویات کے معیار ، ان کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ دستیابی اور سستی کی نگرانی کے لئے ایک ایجنسی کے طور پر کام کرے گی۔اُنہوں نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ ٹول فری نمبر18001807194اِستعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی زائد قیمتوں یا ادویات کی بلیک مارکیٹنگ کی اِطلا ع دیں۔ مشیر موصوف نے جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے جموںوکشمیر یوٹی میں طبی سہولیات کو اَپ گرید کرنے کے لئے شروع کئے گئے مختلف اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر نے یونیورسل ہیلتھ اِنشورنس سکیم ۔صحت شروع کی ہے تاکہ غریب سے غریب ملک کے ہسپتالوں میں اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات حاصل کرسکے۔

اِس موقعہ پر پرنسپل جی ایم سی نے کہا کہ یہ ورکشاپ جموںوکشمیر میںادویات کی دستیابی کے معیارات کو ترتیب دینے کے لئے روڈ میپ فراہم کرے گی۔
کمشنر ایف ڈی اے نے کہاکہ پی ایم آر یو قیمتوں کی نگرانی میں مدد کرے گا ،دستیابی کویقینی بنائے گا اور نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنائے گا تاکہ عوام کو معیاری ادویات دستیاب ہوں۔
ڈرگس کنٹرولر جموںوکشمیر نے اَپنے خطبہ استقبالیہ میں ورکشاپ پر تفصیلی بات کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img