ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے چلیاری علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو بارہ منٹوں تک ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی علی الصبح علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔
یو این آئی