کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ ہلکی بارشوں کا امکان

کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ ہلکی بارشوں کا امکان
سری نگر،4 جولائی: وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوارن گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے ایک ہفتے کے دوران جاری رہ سکتی ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے جس سے لوگوں کو رات کے دوران بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت24.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت21.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.