منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
11 C
Srinagar

رحیم موٹرس کا مالک عبدالحمید بٹ:اپنی کمائی کا ایک حصہ ’رحیم گرینز‘ پر صرف کرنے والا تاجر

سری نگر،30 جون :وادی کشمیر کے قدرتی حسن و جمال میں سیاحتی مقامات کے علاوہ سر سبز و شاداب جنگلوں اور دیگر سبزاہ زاروں کا بھی اہم حصہ ہے لیکن جنگلوں کے بے دریغ صفایا اور دوسری تعمیری و دیگر سرگرمیوں سے نہ صرف جنت بر وئے زمین سے مشہور اس خطہ اراضی کی شکل و صورت بگڑ رہی ہے بلکہ ماحولیات پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اس صورتحال نے ایک باہوش و خدمت معاشرے کے جذبے سے سرشار ایک کشمیری تاجر کے قلب و روح کو اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے اپنی ذاتی محنت کی کمائی کے ایک حصے سے وادی کے بنجروں میں تبدیل ہونے والے سبزہ زاروں کو تن تنہا بحال کرنے کا بیڑا اٹھایا جس میں وہ بہت ہی مستعدی سے کامیابی کے منازل طے کر رہے ہیں۔

یہ تاجر وادی کے معروف آٹو موبائل ورک شاپ رحیم موٹرس کے مالک 56 سالہ عبد الحمید بٹ ہیں جنہوں نے آج تک زائد از دو لاکھ درخت وادی کے مختلف حصوں میں لگوائے ہیں بلکہ انہوں نے جنگل کاٹنے والوں کو بھی جنگل تیار کرنے والوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

وہ رحیم موٹرس کی کمائی کا ایک حصہ ’رحیم گرینز‘ پروجیکٹ پر صرف کر رہے ہیں جس کے باعث بعض حلقوں میں انہیں ’ٹری مین آف کشمیر‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img