مونسون جموں پہنچ گیا، کشمیر میں گرمی کی شدت مزید تیز: محکمہ موسمیات

مونسون جموں پہنچ گیا، کشمیر میں گرمی کی شدت مزید تیز: محکمہ موسمیات

سری نگر،30 جون: جموں و کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ مونسون جموں پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مونسون جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچ چکا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مونسون جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باعث جموں میں آج سے ہی رک رک کر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں میں خاص طور پر صبح کے وقت پانچ جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
ادھر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 19.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرمائی دارلحکومت جموں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت26.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادھر وادی میں گرمی کی شدت سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں اور اس سے بچنے کے لئے جہاں بچے ندی نالوں میں نہاتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں وہیں لوگ سیاحتی مقامات کا بھی بڑی تعداد میں رخ کر رہے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.