پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

پلوامہ کے تہاب علاقے میں ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی

سری نگر،24 جون: وادی کشمیر کے رہائشی علاقوں میں جنگلی جانوروں کا نمودار ہو کر انساںوں پر حملہ آور ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملہ پورہ تہاب علاقے میں جمعے کو ایک ریچھ کے حملے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ملہ پورہ تہاب علاقے میں جمعے کو ایک ریچھ نے حملہ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد میں اس ریچھ نے مزید دو افراد پر حملہ کرکے ان کو زخمی کر دیا۔
دریں اثنا محکمہ وائلد لائف کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی ہے اور وہ جانور کو پکڑنے کے کام میں جٹ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ زائد از ایک ہفتے قبل شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں جنگلی جانور نے لگاتار تین دنوں کے دوران تین کمسن بچوں کو اپنا نوالہ بنایا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ جنگلوں کا صفایا اور بستیوں میں کھیت کھلیان میوہ باغوں میں تبدیل ہونا جنگلی جانوروں کے بستیوں کی طرف رخ کرنے کی بنیادی وجہ ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img