وادی کشمیر کے پہاڑوں پر بھاری برف باری، افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ

وادی کشمیر کے پہاڑوں پر بھاری برف باری، افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ

سری نگر،22 جون : کشمیر میں لگاتار اور موسلا دھار بارشوں کے بیچ پہاڑوں پر بھاری برف باری ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق افروٹ فیز ٹو میں ایک فٹ کے قریب برف ریکارڈ کی گئی، گریز اور تلیل میں بھی تازہ برف باری کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سیاحتی مقام سم تھن ٹاپ ، کوثر ناگ، رازدان ٹاپ ، پوترا گھپا پہلگام اور بالہ تل میں بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ برف باری کے نتیجے میں وادی کے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس وجہ سے لوگوں نے ایک دفعہ پھر گرم ملبوسات اور کانگڑیوں کا استعمال کرنا شروع کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جون کے مہینے میں پہاڑوں پر برف باری ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ لگاتار بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس وجہ سے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے تاہم جمعرات سے موسم میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات سے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.