بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

آنگن واڑی ہلپروس اور سپروائزرس کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر،20: محکمہ آنگن واڑی کے ہلپرس اور سپر وائزرس نے پیر کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں زبر دست احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ’ہماری مانگیں پوری کرو آج کرو ابھی کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر جموں وکشمیر ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے ایک عہدیدار نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمے نے تین برس قبل ان ملازموں کو نوکریوں سے نکال دیا جس کے بعد انہیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے محکمے کو گذشتہ سال ان ملازموں کی نوکریاں بحال کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گذرنے کے باوجود بھی عدالت کے حکمنامے کی تعمیل نہیں کی گئی۔
موصوف نے کہا کہ ان ملازموں کا مستقبل تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو گوناگوں مالی مشکلات در پیش ہیں جس سے ان کا جینا دو بھر ہو کر رہ گیا ہے۔
انہوں نے حکام سے عدالت کے حکمنامے کو عملی جامہ پہنانے کی اپیل کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img