ایندھن کی قلت کی افواہوں کابازارگرم

ایندھن کی قلت کی افواہوں کابازارگرم

شہروقصبہ جات میںپیٹرول پمپوں کے باہر گاڑیوں کی قطاریں
نیوزڈیسک

سری نگر: ایندھن کی قلت سے متعلق افواہوںکابازار گرم ہونے کے بیچ جمعرات کی صبح سری نگرشہر سمیت وادی کے دوسرے علاقوںمیں متعددپیٹرول پمپ بندرہنے کے بعدصورتحال مزیدخراب ہوگئی ۔ سڑکوں پر نجی گاڑیوںکی آمدورفت میں کمی کے چلتے آٹو رکھشا والوں کویہ کہتے سناگیاکہ آج اُنھیں کہیںسے پیٹرول نہیں ملا۔اس دوران سری نگرمیں جہاں کہیں کوئی پیٹرول پمپ کھلاتھا،وہاں گاڑیوںکامیلہ لگ گیا،اورلوگ لمبی قطاروںمیں گاڑیاں لیکر اپنی باری کاانتظار کرتے رہے۔

جمعرات کو کشمیر میں ایندھن کے اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی بڑی قطاریں دیکھی جا سکتی تھیںکیونکہ لوگوں نے اس افواہ کے تناظر میں ٹینک بھرنے کےلئے بھاگ دوڑ کی کہ ملک کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ سرینگرمیں جہاںکہیں کوئی پیٹرول پمپ کھلاتھا،وہاں سینکڑوں گاڑیاں اورموٹرسائیکل واسکوٹر قطار میں کھڑے تھے،جن کے مالکان ورڈرائیوراپنی باری آنے کابے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

پیٹرول پمپوں کے باہر بیک وقت لاتعدادگاڑیاں کھڑی ہونے سے شہر کے کچھ حصوں اور وادی کے دیگر مقامات پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو کچھ ایندھن اسٹیشنوں(پیٹرول پمپوں) پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔اس دوران گاڑیوں موٹر سائیکلوںمیں ایندھن بھرنے کے منتظر لوگوںمیں تلخ کلامی اور معمولی جھگڑے بھی ہوئے جبکہ پیٹرول پمپوںکے ملازمین کوبھی بعض افرادکی کھری کھری سننا پڑی۔

جمعرات کی صبح نجی کاروں اور گاڑیوں کو ری فل کرنے کا رش اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ملک کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک سینئر مارکیٹنگ اہلکار نے لوگوں کا خوف کو دور کرنے کےلئے ٹویٹر پربیان بھی جاری کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انڈین آئل کارپوریشن کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہاگیا”محترم معزز کسٹمرز(صارفین)، ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ پروڈکٹ(ایندھن) کی کافی دستیابی ہے اور ریٹیل آو¿ٹ لیٹس(پیٹرل پمپوں) کو سپلائی مانگ کے مطابق کی جا رہی ہے۔ گزارش ہے کہ بالکل بھی گھبرائیں نہیں۔ آئی او سی ایل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے ٹویٹ کیا کہ ہم ہر وقت بغیر کسی رکاوٹ کے آپ کی خدمت کےلئے اپنے مکمل عزم کا یقین دلاتے ہیں۔

وادی میں ڈیزل پیٹرول کی کمی نہیں: صوبائی کمشنر کشمیر

 پیٹرول اورڈیزل کی عدم دستیابی کولیکرعوامی تشویش کے بیچ ڈویڑنل کمشنرکشمیر پی کے پولے نے جمعرات کوواضح کیا کہ کشمیر میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ صوبائی کمشنرکشمیر نے ایک میڈیاادارے کیساتھ بات کرتے ہوئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ لوگ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ریٹیل آو¿ٹ لیٹس(پیٹرول پمپوں) پر جا کرگاڑیوں میں ایندھن (ڈیزل ،پیٹرول)ڈلواسسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج شام تک ہندوستان آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے پاس بھی پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ ہوگا ۔کشمیر کے ڈویژنل کمشنر نے وادی میں ایندھن کی کوئی کمی نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے یہ بھی واضح کیاکہ مستقبل میں ایندھن (ڈیزل ،پیٹرول)کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

تاہم ڈویڑنل کمشنرکشمیر پی کے پولے نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ضرورت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل خریدیں اور بے بنیاد افواہوں پر توجہ نہ دیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سرکاری بات اس وقت سامنے آئی جب نجی گاڑیوںکے مالکان اورٹرانسپورٹروںنے دعویٰ کیا کہ کشمیر کے کچھ پٹرول پمپوں پر ایندھن کی کمی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.