منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اچھال 25 افراد کی رپورٹ مثبت

سری نگر،15جون : جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں بدھ کے روز اضافہ دیکھنے کو ملا ۔بدھ کے روز مزید 25 افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد یوٹی میں فی الوقت ایک سو ایکٹیو کیس ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز جموں وکشمیر میں مزید 25افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں میں 13اور سری نگر میں 12مریضوں میں کووڈ کی تشخیص پائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے یومیہ کیسوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور تین روز کے دوران کیسوں میں 30 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا ڈاکٹروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل کریں کیونکہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
ڈاکٹروں کا مزید کہنا ہے کہ یومیہ کیسز میں ہو رہے لگاتار اضافہ کو دیکھتے ہوئے ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img