بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

کشمیر ہیروز فٹ بال اکیڈیمی سری نگرغریب کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف عمل

سری نگر،13 جون : کشمیر ہیروز فٹ بال اکیڈیمی سری نگر اقتصادی لحاظ سے کمزور زائد از ایک سو کھلاڑیوں کو فٹ بال کھیلنے کے گُر سکھانے کے کام میں مصروف عمل ہے۔

اکیڈیمی کی تربیت یافتہ ایک کھلاڑی انڈر 17 کے لئے قومی سطح کے مقابلے میں سلیکٹ ہوئی ہے۔
اکیڈیمی نے حکومت سے مختلف اسکیموں کے تحت مدد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنا سکے۔
اکیڈیمی کے جنرل سکریٹری منیر غازی نے یو این آئی کو بتایا کہ ہماری اکیڈیمی میں ایک سو سے زیادہ کھلاڑی زیر تربیت ہیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کھلاڑی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اکیڈیمی کی ایک کھلاڑی قومی سطح کے انڈر 17 ٹورنامنٹ کے لئے سیلکٹ ہوئی ہے۔
موصوف نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتے ہیں تاکہ ایک وہ وطن کا نام روشن کر سکیں دوسرا سماجی برائیوں سے بھی دور رہ سکیں۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مختلف اسکیموں کے تحت ان کی مدد کریں تاکہ کھلاڑیوں کے لئے اعلیٰ اور معیاری ڈھانچہ تعمیر کیا جاسکے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img