پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ کے دربگام گاوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کی شناخت اور اُس کی تنظیی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





