بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

گاندربل میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون فوت، تین زخمی

سری نگر،11 جون: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے وانگت جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کنگن علاقے کے وانگت جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی خاتون کی شناخت گلشن بیگم زوجہ بلال احمد ساکن وانگت کے بطور ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img