بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

پولیس کا بڈگام میں ہابرڈ ملی ٹینٹ اور اُس کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر،10جون : جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں ہابرڈ ملی ٹینٹ اور اُس کے ساتھی کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 62 آر آر، 43 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ہابرڈ ملی ٹینٹ اور اُس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے گرفتار ہابرڈ جنگجو کی شناخت مدبر اعجاز ولد اعجاز احمد ساکن گلشن آباد حیدر پورہ اور اُس کے ساتھی کی پہچان سعید منتہا معراج ولد سعید معراج الدین ساکن نیو کالونی اوم پورہ کے بطور کی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہابرڈ ملی ٹینٹ اور اُس کا ساتھی وسطی ضلع بڈگام میں سرگرم ملی ٹینٹوں کو منطقی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ وگولہ بارود کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک چینی گرینیڈ ، 35 اے کے گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 190کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img