اودھمپور:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ایس کے پی اے اودھمپور میںڈپٹی ایس ایس پی ( پروبیشنری) 15ویں بیچ اور پی ایس آئی ایس کی 25ویں بیچ کی اٹیسٹیشن کم پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی۔
ایس کے پی اے اودھمپور میں کُل 30ڈپٹی سپر اِنٹنڈنٹ آف پولیس اور 61 پروبیشنری سب اِنسپکٹروں ( پی ایس آئی ایس) نے آج پولیس اکیڈیمی میں اَپنی تربیت مکمل کی۔
فارغ التحصیل کیڈٹس سے اَپنے فرائض ایمانداری او رلگن سے سر اَنجام دینے کے لئے حلف لیا گیا۔
ابتداً ، لیفٹیننٹ گورنر نے راشٹریہ سلامی لی اور پریڈ کا معائینہ کیا ۔ اِس کے علاوہ مرد اور خواتین دستوں کے ایک شاندار مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے فارغ التحصیل کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی اور جدید چیلنجوں سے مو¿ثر طریقے سے نمٹتے ہوئے اِنتہائی ذمہ اری اور لگن کے ساتھ اَپنی ڈیوٹی نبھائیں اور جموںوکشمیر پولیس کی ہمت اور بہادری کی بھرپور وراثت کو آگے بڑھائیں۔
اُنہوں نے کہا،” مجھے یقین ہے کہ یہ بہادر اَفسران ملک کی خدمت کرنے اور جموںوکشمیر پولیس کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے اَپنی پوری کوشش کریں گے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے پی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ان جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر پولیس ملک کی ایک قابل فخر فورس ہے جو اس کے لوگوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے ہر روز اِنسداد دہشت گردی کی کارروائیوں ، اَمن و اَمان کو برقرار رکھنے ، ڈرون سے بڑھتے ہوئے خطرات ، منشیات کی سمگلنگ ، سائبر کرائم اور بنیاد پرستی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹ رہی ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ ہماری پولیس او رسیکورٹی فورسز پڑوسی ملک کے دہشت گردی کے ماڈیولز کو ختم کرنے میں کامیاب رہی ہیں ۔ اِس کے باوجود مٹھی بھر ناراض لوگ ہمارے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنارہے ہیں اور جموںوکشمیر یوٹی میں دہشت گردانہ سرگرمیاں اَنجام دے کر بے گناہوں کا خون بہار رہے ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اَپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حال ہی میں اعلان کردہ سب اِنسپکٹر کے نتائج کی جانچ کا بھی حکم دیا۔
گذشتہ دو تین دِنوں سے اخبارات جے کے ایس ایس بی کے ذریعہ سب انسپکشن سلیکشن کے عمل کے اِنعقاد کے خلاف خبریں دے رہے ہیں ۔ ہم نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آر کے گوئیل اِس معاملے کی جانچ کرکے مقررہ وقت میں اَپنی رِپورٹ پیش کریں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ اَب تک کی گئی کسی دوسری بھرتی پر کوئی سوال نہیں اُٹھایا گیا ۔ اگر عوام کے ذہنوں میں کوئی اندیشہ اور شک ہے تو اِنتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ اِس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ضروری کارروائی کرے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اگرتحقیقات میں کوئی بے ضابطگی سامنے آتی ہے تو اس عمل کو منسوخ کیا جائے گا اور نئی بھرتی کی جائے گی۔
ڈائریکٹر ایس کے پی اے کے ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ نے اَپنے تعارفی کلمات میں کیڈٹس کو جنرل پولیسنگ ، لا¿ اینڈ آرڈر مینجمنٹ اور دیگر سپیشلائزد آپریشنز کے متعدد کورسز میں فراہم کی جانے والی تربیت کے بارے میں بتایا۔
ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے اَپنے خطاب میں ایس کے پی اے اودھمپور کے ڈائریکٹر کو پروبیشنریز کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر مبارک باد دی اور جے کے پی کے کنبے میں نئے داخل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔
اُنہوں نے ٹرینی اَفسران کو مبارک باد دی اور ان کے فیلڈ ورک میں روشن خدماتی کیرئیر کی خواہش کی۔ اُنہوں نے پی او پی میں 15 خواتین اَفسران کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بہترین تربیت اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز اور اسناد سے نوازا۔
پریڈ کمانڈ ڈپٹی ایس پی وِکرم ناگ نے ٹرینی ڈپٹی ایس ایس پی اور پی ایس آئی کی ایک متاثر کن پریڈ کی قیادت کی۔
اِس موقعہ پر اہم شخصیات میں چیئرمین ڈی ڈی سی لال چند اودھمپور ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین ، آئی جی بی ایس ایف پردیپ کٹیال ، ضلع ترقیاتی کمشنر کرتیکا جیوتسنا کے علاو ہ ایس اے کے بھان ( ر) ڈی جی پی ، پی آر آئی کے نمائندے ، سابق قانون ساز ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آرمی اور پولیس اہلکار اور پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ موجود تھے۔





