بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

پنڈت ملازموں کے ٹرانسفر لسٹ کا سوشل میڈیا پر گردش کرنا سیکورٹی کی خلاف ورزی ہے: الطاف ٹھا کر

سری نگر، 4 جون: کشمیری پنڈت ملازموں کے تازہ ٹرانسفر لسٹ کے سوشل میڈیا پر مشتہر ہونے کو سیکورٹی کی خلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ اب جنگجوؤں کو اچھی طرح سے معلوم ہوا ہے کہ کون کشمیری پنڈت ملازم کہاں تعینات ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پنڈت ملازموں کے تازہ ٹرانسفر لسٹ کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے سے کافی حیرانگی ہوئی۔
ان کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ سیکورٹی کی خلاف ورزی ہے اور اس سے جنگجوؤں کو اچھی طرح معلوم ہوگا کہ کون پنڈت ملازم کہاں تعینات ہے۔
مسٹر ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو اس کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہئےاور ملوثین کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدام کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف بعض افسران اس محنت کو ضائع کرنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے افسروں سے تاکید کی کہ وہ ایسے وقت میں جب وادی میں ٹارگیٹ ہلاکتیں ہو رہی ہیں، اس قسم کے کام کرنے سے گریز کریں۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img