سری نگر31 مئی: نیشنل کانفرنس کےصدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پوچھ گچھ کے لئے منگل کی صبح یہاں راجباغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پر حاضر ہوئے۔
بتادیں کہ ای ڈی نے 27 مئی کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ایک سمن جاری کیا تھا جس میں ان سے 31 مئی کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ڈاکٹر فاروق منگل کی صبح ٹھیک گیارہ بجے مذکورہ دفتر پر حاضر ہوئے۔
انہوں نے دفتر میں داخل ہونے سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمیں انتخابات ہونے سے تنگ کیا جاتا رہے گا۔
یو این آئی





